فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے اکھنور میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 13 نومبر

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے پیر کے روز یہاں مضافاتی علاقہ اکھنور میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا مقدس تہوار منایا۔انہوں نے اس دوران سیکورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے کے ساتھ بات چیت کی اور ڈیوٹی کے دوران ان کے عزم اور بلند حوصلے کے مظاہرے کی سراہنا کی۔

یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندار دیویدی نے اکھنور میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا:

‘ انہوں نے اس دوران سیکورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے کے ساتھ بات چیت کی اور ڈیوٹی کے دوران ان کے عزم اور بلند حوصلے کے مظاہرے کی سراہنا کی’۔فوج کی پندرہویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز کشمیر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔بتادیں کہ ملک میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کا انتہائی جوش و خروش اور تزک ا حتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Share This Article