این آئی اے کی سفارش پر پلوامہ میں دارلعلوم منہدم:پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
PULWAMA, OCT 10 (UNI):-The authorities have demolished a building of Darul Uloom built on government land in Chewa Kalan village of south Kashmir’s Pulwama district, where two terrorists were killed last year.UNI PHOTO-38U

سرینگر،10اکتوبر

پلوامہ کے چیوا کلان گاوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی سفارشات پر محکمہ مال کے حکام نے پولیس کی موجودگی میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے دارلعلوم کو منہدم کردیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کی سفارشات پر محکمہ مال کی ایک ٹیم نے پلوامہ کے چیوا کلان گاوں میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے دارلعلوم کو منہدم کیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 12مارچ 2022کو چیوہ کلان پلوامہ میں تعمیر کئے گئے ایک منزلہ دارلعلوم میں تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔تصادم آرائی کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 50/2022کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی اور بعد ازاں مقدمے کو این آئی اے کے سپرد کیا گیا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دارلعلوم کے منتظمین نصیر مولوی ساکن چیوا کلان اور اس کے ساتھی امتیاز احمد کی گرفتاری عمل میں لائی جو ابھی تک زیر حراست ہیں۔پولیس بیان کے مطابق تین کمروں پر مشتمل مذکورہ دارلعلوم کو سرکاری زمین پر تعمیر کیا گیا تھا اور تصادم کے بعد عمارت خالی پڑی ہوئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این آئی اے کی سفارش پر محکمہ مال کی ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں درمیانی شب اس عمارت کو مسمار کیا۔یو این آئی

Share This Article