بانڈی پورہ میں پولیس کی کارروائی ، سرگرم جنگجو کو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گرفتار شدہ عسکریت پسند سے اسلحہ بھی برآمد ، 2014سے سرگرم تھا

سرینگر/14جنوری: پولیس نے بانڈی پورہ میں سرگرم جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک جنگجو کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کشمیر پولیس اور فوج کی 13 آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے سوموار کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران جنگجو کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت سرفراز احمد شیر ولد محمد یوسف شیرساکن کوئل مقام بانڈی پورہ کے بطورہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ جنگجوحزب المجاہدین جنگجو تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا اور اکتوبر سال 2014 سے سرگرم تھا۔واضح رہے کہ ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ نامی گائوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہوئی معرکہ آرائی میں البدر نامی عسکری تنظیم کے اعلیٰ کمانڈر زینت الاسلام اور شکیل احمد جاں بحق ہوئے تھے ۔یاد رہے کہ فوج نے جب سے ’’آپریشن آل آوٹ ‘‘شروع کیا ہے تب سے زیادہ تر جنگجو جھڑپوں میں جاں بحق ہوئے ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے جس میں فوج نے حزب کے سرگرم جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ادھر حزب المجاہدین کے ترجمان برہان الدین نے پولیس کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد کا حزب المجاہدین کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں تھا۔

Share This Article