10 ایجنسیوں کو کمپیوٹر میں جاسوسی کرنے اور ان پر نظر رکھنے کا معاملے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سپریم کورٹ کی مرکزی سرکار کو نوٹس ، چھ ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت

سرینگر/14جنوری: سپریم کورٹ نے10 ایجنسیوں کو کمپیوٹر میں جاسوسی کرنے اور ان پر نظر رکھنے کے معاملے پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزسے چھ ہفتے کے اندر نوٹس کا جواب دینے کو کہا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق گزشتہ ماہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس بات کا اعلان کیا تھا جس میں سیکورٹی ایجنسیوں کا کھلی چھوٹ دی گئی تھی کہ وہ کسی کا بھی کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا کی جانچ کر سکتا تھا جس کے بعد کچھ افراد نے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو عرضی کی سماعت ہوئی جس دوران بنچ نے10 ایجنسیوں کو کمپیوٹر میں جاسوسی کرنے اور ان پر نظر رکھنے کے معاملے پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزسے چھ ہفتے کے اندر نوٹس کا جواب دینے کو کہا ۔ اس سے پہلے مرکزی سرکار کی20دسمبر کی نوٹیفکیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ سرکار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاع اورٹیکنا لوجی قانون کے تحت مرکز کی 10جانچ اور جاسوسی ایجنسیوں کو کمپیوٹروں کو مداخلت اور ان کے اعداد وشمار کا تجزیہ کرنے کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

Share This Article