سرینگر:معروف سماجی کارکن و دینی تنظیم عالمی امہ کے نائب صدر سید اعجاز کاشانی نے اپنے ایک موصولہ بیان میں کہا کہ معاشرے میں ٹک ٹاک اور پاب جی کے استعمال سے ہمارے نوجوانوں کی غیرت وعصمت لوٹی جا رہی ہے چوکی گزشتہ کئی مہینوں سے وادی میں نوجوان مسلسل پب جی و ٹک ٹوک نامی سوشل میڈیا ایپس کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں جس کے نتائج کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بے حیائی بے و راہرو آئی جگہ پا رہی ہے اور پب جی جو کہ ایک گیم اپلیکیشن ہے جس کے نتائج کافی ہولناک نظر آتے ہیں اس اپلیکیشن کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل ذہنی تناؤ و حادثات کا شکار بنتی جارہی ہے۔ سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے ہماری ماں بہنیں اور ہمارے بھائی فحش بازی میں مبتلا ہو رہں ہے لہذا اگر ایسے ایپلیکیشنز پر جلد از جلد قابو نہ پایا گیا تو بدقسمتی سے ہمیں اپنی نوجوان نسل تباہی و گمراہی اور بے حیائی کی دلدل میں نظر آئے گی جس کے نتائج ہماری قوم کو ہلاک و برباد کر دی گئی۔ مزید ٹک ٹوک اپلیکیشن کے استعمال پر معروف دینی کارکن بختاور علی رضا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسی ایپلیکیشنز کا استعمال ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے اور پب جی کے استعمال سے سڑک حادثات ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہے اور آخر میں بختاور علی رضا اور سید اعجاز کاشانی نے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی وہ ایسے سوشل میڈیا ایپس کا استعمال نہ کرے جو کہ ہمارے لیے ہمارے معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بنے۔ سید اعجاز کاشانی نے والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے کردار کو بخوبی انجام دے تا کہ ان کے بچے یا بچیاں ایسے فاحش کاموں میں مبتلا نہ ہو۔

