سرینگر: ضلع گاندربل میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک خاتون یاتری کی موت واقع ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ خاتون کی شناخت 54 سالہ لکشمی بھائی کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔
واضع رہے کہ رواں برس اب تک 13 امرناتھ یاتری مختلف وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

