یمن: ساحلی علاقہ میں لڑائی جاری، ڈیڑھ سو سے زائد ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

صنعا ،8جولائی: یمنی حکام نے بتایا ہے کہ ملک کی مغربی ساحلی پٹی پر ہونے والی لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 165 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دو ایام سے التحیتہ نامی علاقے میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے زمینی دستوں اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ یہ الحدیدہ کے جنوب میں واقع ایک اہم مقام ہے۔ التحیتہ کی لڑائی میں شدت ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب اقوام متحدہ کے یمن کے لیے مقرر خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
یو این آئی

Share This Article