سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

رام بن :جموں کے ضلع رام بن میں سڑ ک حادثے کے دوران ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے بٹوت میں بگونالہ پر زیر تعمیر سڑک پر پیش آیا، جہاں سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ مرمت کے دوران ایک رولر گہری کھائی میں جا گرا۔جس کے نتیجے میں ڈرائیورموقع پر ہلاک ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی بٹوت پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرائیور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بٹوٹ ہسپتال منتقل کردیا۔
ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت خورشید عالم والد ظہیر عالم کے طور پر ہوئی ہے۔

Share This Article