پی ڈی پی ،بھاجپا حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی:جے اے میر

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دونوں جماعتوں نے جموں وکشمیر کو تاریخ کی بدترین اقتصادی ،سیاسی و سیکورٹی کی طرف دھکیل دیا

سری نگر:٥،جولائی :/ کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی نے ریاست جموں وکشمیر کو تاریخ کی بدترین سماجی ،اقتصادی ،سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کی طرف دھکیل دیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو گرانے سے بی جے پی کو بچا نہیں سکتی ہے کیو نکہ ملکی عوام اب یہ محسوس کرچکے ہیں غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کے حالات ابتر ہوئے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق حلقہ انتخاب ڈورو کے اوموہ ویری ناگ میں یک روزہ ڈیلی گیٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی ،بی جے پی نے اپنے سیاسی مقاصد کی خا طر ریاستی عوام کو دلدل میں دھکیل دیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے ساڑھے تین سال تک جموں وکشمیر میں حکمرانی کی اور ریاست کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ۔ان کا کہناتھا کہ دونوں پارٹیوں نے ریاست کے تینوں خطوں کے عوام میں انتہائی بیگا نگی پیدا کی ۔ان کا کہناتھا کہ بی جے پی کی جانب سے اچانک حکومتی اتحاد توڑنے سے بھی یہ جماعت محفوظ نہیں رہ سکتی ہے ،کیو نکہ ملکی عوام محسوس کرچکے ہیں ،کہ اس جماعت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی صورتحال ابتر ہوئی ۔اس اجلاس میں جی ایم سرور ی ،حاجی عبدالرشید ڈار ،محمدا مین بٹ ،گلزار احمد وانی ،ہلال احمد شاہ نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ،بھاجپا کا دورِ اقتدار ریاست کا تاریک ترین دور ثابت ہوا جبکہ اب دونوں جماعتیں ایکدوسرے پر الزام تراشی کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی ناکامی کو چھانے اور لوگوں کی توجہ تبدیل کرنے کیلئے ریاست میں حکومت گرا دی ،تاہم میرا پورا یقین ہے کہ لوگ اِ ن دونوں جماعتوں کو جواب دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے ریاست کو شدید نقصان سے دوچار کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ،بھاجپا حکومتی اتحاد ٹوٹنے پر ریاستی عوام نے راحت کی سانس لی کیو نکہ دونوں جماعتوں نے ووٹ حاصل کرکے لوگوں کا استحصال کیا ۔ایم ایل اے اندر وال و نائب صدر غلام احمد سروری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈا آف الائنس کے نام پر پی ڈی پی ،بھاجپا نے لوگوں کو گمراہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک حکمرانی کے بعد بی جے پی نے ڈوبتے جہاز کو حکومتی اتحاد توڑ کر بچانے کی کوشش کی۔ایل ایم اے سوپور و نائب صدر حاجی عبدالرشید ڈار نے کہا کہ پی ڈی پی ،بھاجپا حکومت نے ریاست میں کورپشن ،اقرا پروری اور طرفداری کو ہی بڑھا وا دیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدے کئے گئے اور ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ،یہی وجہ ہے کہ یہ سرکار اپنی مدت پوری نہیں کرسکی ۔محمد امین بٹ نے کہا کہ پی ڈی پی ،بھاجپا ریاست کے موجودہ بحرانی صورتحال کیلئے ذمہ دارہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ریاست کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا جبکہ یو پی اے (ا) اور یو پی اے (دوم ) میں اچھے کاموں کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔اس موقع پر ایم ایل شانگس گلزار احمد وانی ،حاجی فاروق میر ،علی محمد منٹو ،محمد اقبال میر ،محمد اقبال اور بلاک صدور نے بھی خطاب کیا کے این این

Share This Article