کشمیروادی میں 3ماہ کے دوران57شہری اموات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

افسپااورعدم جوابدہی کانتیجہ:عالمی ادارے آگے آئیں :وی ائووی

سری نگر:٥،جولائی :/ مقامی حقوق انسانی فورم وئوئس آف وکٹمزنے کشمیروادی کی حقوق انسانی صورتحال پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے یہ انکشاف کیاکہ اپریل ،مئی اورجون کے مہینوں میں 57عام شہری فوج اورفورسزکی گولیوں کانشانہ بن کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ان تین مہینوں کے دوران وادی میں تشددکے مختلف واقعات میں کل164جانیں تلف ہوئیں ۔کے این این کوموصولہ بیان میں وئوئس آف وکٹمزکے ایگزیکٹوڈائریکٹرعبدالقدیرنے بتایاکہ آرمڈفورزاسپیشل پاوئورس ایکٹ کے تحت فوج وفورسزکوحاصل لامحدوداختیارات اورعدم جوابدہی کے چلتے کشمیروادی میں سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں اورپامالیوں بشمول شہری اموات اوراندھادھندگرفتاریوں کالامتناعی سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ رواں برس کے چوتھے مہینے یعنی اپریل میں کل56افرادتشددکی بھینٹ چڑھ گئے ،جن میں 13فوجی،فورسزوپولیس اہلکار،23جنگجونوجوان اور20عام شہری شامل ہیں ۔ وئوئس آف وکٹمزکے ایگزیکٹوڈائریکٹرعبدالقدیرکاکہناتھاکہ مئی کے مہینے میں 55جانیں تلف ہوئیں جن میں9فوجی،فورسزوپولیس اہلکار،19جنگجونوجوان اور27عام شہری شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ جون کامہینے میں خونین ثابت ہواکیونکہ اس ایک مہینے کے دوران53افرادتشددکے مختلف واقعات میں اپنی جانیں گنوابیٹھے ،جن میں 18فوجی،فورسزوپولیس اہلکار،25جنگجونوجوان اور10عام شہری شامل ہیں۔مقامی حقوق انسانی کارکن عبدالقدیرنے شہری ہلاکتوں کے واقعات پرسخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے واضح کیاکہ جب تک ریاست جموں وکشمیرمیں متنازعہ کالاقانون افسپانافذرہے ،جسکے تحت یہاں تعینات فوج وفورسزکوحاصل لامحدوداختیارات سے نوازاگیاہے ،تب تک معصوم لوگوں کی جانوں کازیاں اورظلم وجبرنیزبے تحاشہ گرفتاریوں کاسلسلہ ختم نہیں ہوگا۔عبدالقدیرنے سنگین نوعیت کی پامالیوں کے مرتکب فوجی وفورسزاہلکاروں وافسروں کوقانون کے دائرے میں لانے کامطالبہ کرتے ہوئے بین الاقوامی حقوق انسانی اداروں بشمول اقوام متحدہ کے شعبہ حقوق البشر،ایمنسٹی انٹرنیشنل اورایشیاواچ سے اپیل کی کہ وہ کشمیرمیں کشت وخون اورطاقت کے غلط استعمال کورکوانے کیلئے اپنارول سرگرمی سے انجام دیں÷ کے این این

Share This Article