پاکستان میں مقیم مفرور ملی ٹنت کی جائیداد نورپورہ اونتی پورہ میں ضبط

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر 20 اکتوبر//

ملی ٹنٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ملی ٹنسی کے ہینڈلر فیروز گنائی ولد نبر گنائی ساکنہ نور پورہ میں واقع غیر منقولہ جائیداد (01 کنال اور 15 مرلہ باغات) کو دفعہ 83 سی آر پی سی کے تحت جو این آئی اے کورٹ پلوامہ نے پولیس اونتی پورہ کے ذریعہ منسلک کیا گیا ہے۔ اس حکم پر آج پولیس اور گاؤں کے نمائندوں کے ساتھ ریونیو حکام نے عمل درآمد کرایا ہے۔

مذکورہ ملی ٹنٹ کو مقدمہ ایف آئی آر نمبر 36/2023 U/S 18,20,23,25,38 اور 39 UA(P) ایکٹ اور 7/25 انڈین آرمز ایکٹ آف پولیس اسٹیشن ترال میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اسپیشل این آئی اے کورٹ پلوامہ نے دفعہ 82 سی آر پی سی کے تحت قبل ازیں مفرور دہشت گرد تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم ملی ٹنٹ فیروز گنائی اسلحے اور گولہ بارود کے ذریعے سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسے بحال کرنے اور مقامی نیٹ ورکس کو فعال کرنے میں ملوث ہے۔

Share This Article