گاندربل پولیس نے نئے فوجداری قوانین کے بارے میں پروگرام کا کیا انعقاد

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/18مارچ/ ریاض بٹ

ضلع گاندربل میں پولیس کی جانب سے ڈگری کالج گاندربل میں نئے فوجداری قوانین کے بارے میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

کشمیر پریس سروس نمائندہ ریاض بٹ کے موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریب کا اہتمام ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ پروگرام پر ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر غلام حسن و دیگر پولیس افسران کے علاوہ ڈگری کالج سے وابستہ طلباءو طالبات ،سماجی کارکن اور نامور شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے کہا کہ نئے فوجداری قوانین لاگو ہونے سے فوری انصاف وقت پر ملے گا جبکہ اس دوران سینئر پی او گاندربل عبدل عزیز نے نئے فوجداری قوانین کے بارے میں شرکا کو تفصیلی جانکاری دی

انہوں نے کہا نئے قوانین میں ایسے دفعات شامل ہیں جو جرائم کے متاثرین اور بڑے پیمانے پر معاشرے کے لئے انصاف کو یقینی بناتے ہیں نئے فوجداری قوانین کے استمال کے لئے ٹائم لائن بھی مقرر کی گئی ہے پروگرام کے آخر پر ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر غلام حسن نے پروگرام میں آئے سبھی شرکاءکا شکریہ ادا کیا اس دوران شرکائ نے گاندربل پولیس کے ایسے پروگرام منعقد کرنے کی سرہانہ کی

Share This Article