ایک جنگجو جاں بحق ، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے
سرینگر03؍جون؍ یوپی آئی؍؍ فوج نے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگلی علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔ خبررساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق دفاعی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کے دوران ایک جنگجو کو مار گرایا ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4/4جی آر اور 103بٹالین بی ایس ایف نے اُستادپوسٹ کے نزدیک مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد فائرنگ کی اس دوران جنگلی علاقے میں موجود عسکریت پسندوں نے بھی جوابی فائرنگ کے جس کے بعد کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جار ی رہا دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ایک جنگجو کی نعش برآمد کی گئی ہے اور اُس کیق بضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں مزید جنگجوؤں کی موجودگی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، فوج کی اضافی کمک کو جنگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے اور تلاشی آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

