امریکہ کی چین سے تیانمن اسکوائر قتل عام کا ریکارڈ جاری کرنے کی اپیل
بیجنگ، 4 جون : امریکہ نے سال 1989 میں بیجنگ کے تیانمن اسکوائر پر ہوئے طالب علموں کی قیادت والے مظاہرہ کے استیصال میں مارے گئے لوگوں کے اعداد و شمار عوامی کئے جانے کی اپیل کی ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اتوار کو جاری بیان میں کہا’’قتل عام میں معصوم لوگوں کی موت افسوسناک ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر چین حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قتل عام میں مارے گئے، حراست میں لئے گئے اور لاپتہ ہوئے لوگوں کے تفصیلی اعداد و شمار پیش کرے‘‘۔
غور طلب ہے کہ چین کی حکومت نے 4 جون 1989 کو ہوئے اس مظاہرہ کے استیصال کے لئے فوجی ٹینکوں کا استعمال کیا تھا اور اس بہیمانہ کارروائی میں اموات کے اعداد و شمار کبھی جاری نہیں کیا. انسانی حقوق کے گروپوں اور عینی شاہدین کے تجزیوں کے مطابق اس میں سینکڑوں سے لے کر ہزاروں لوگ مارے گئے تھے۔
چین کی وزارت خارجہ نے اس پر ابھی کوئی رد عمل نہیں دیا ہے اور نہ ہی چین کی میڈیا میں اس دن کا کوئی ذکر ہے۔
جاری،رائٹر.

