ترال میں فوجی کیمپ پر گرینیڈ حملہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کوئی ہلاک یازخمی نہیں ،حملہ آؤروں کی تلاش شروع

ترال:۳،مئی : کے این این / وادی میں گرینیڈ دھماکوں میں اضافہ کے بیچ جنوبی قصبہ ترال میں فوجی کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا ۔تاہم اس حملہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔یاد رہے کہ سرینگر شہر میں ہفتہ کو پے درپے میں چار گرینیڈ دھماکے میں ہوئے تھے ،جن میں کئی عام شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق ترال کے مندورہ علاقے میں اتوار کو اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب نامعلوم افراد نے فوج کے کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں قائم فوج کی 42آر آرکیمپ پر گرنیڈ حملہ کیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں کافی تیزی آئی ۔شہر سرینگر میں گزشتہ روز پے درپے چار گرینیڈ دھماکے ہوئے جن میں متعدد اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے ۔

Share This Article