چھ دن سستا ہونے کے بعد پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت مستحکم

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مسلسل چھ دن تک کمی کے بعد آج پورے ملک میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 76.38روپے، کولکتہ میں 78.33روپے، ممبئی میں 81.90روپے اور چنئی میں 79.31روپے فی لیٹر رہی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی تبدیلی نہیں ہوئی اور بدھ کو یہ دہلی میں 71.27روپے، کولکتہ میں 73.13روپے، ممبئی میں 74.66روپے اور چنئی میں 75.31روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ا س سے پہلے چھ دن میں دہلی میں پٹرول 1.05روپے اور ڈیزل 92پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔

Share This Article