آج منقسم ریاست کے آرپارعیدالفطر انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جارہی ہے

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شہروقصبہ جات میں روح پروراجتماعات
عیدگاہ سری نگر،درگاہ حضرتبل اوردیگرمقامات پرلاکھوں فرزندان توحیدکریں گے نمازعیدادا

سری نگر:۱۵،جون:کے این این / آج برصغیرہندوپاک کے بیشترعلاقوں کی طرح ہی منقسم ریاست جموں وکشمیرکے چارخطوں کشمیروادی ،جموں ،پاکستانی زیرانتظام کشمیر اور گلگت وبلتستان میں عیدالفطرکی تقریب سعید انتہائی عقیدت واحترام اورتزک واحتشام کیساتھ منائی جارہی ہے ۔ہرسوخوشی کاعالم ہے ،ہرسوفضاء معطرہے ،چھوٹے بچے بچیاں رنگ برنگے نئے نئے ملبوسات پہن کرعیدکی خوشی منانے میں مصروف ہیں جبکہ نوجوانوں اوربزرگوں نے بھی نئے اورصاف وشفاف پوشاک زیب تن کئے ہیں ،اوروہ نزدیکی عیدگاہوں ،جامع مساجد،خانقاہوں ،امام باڈوں اورکھل میدانوں میں ہونے والے نمازعیدالفطرکے اجتماعات میں شرکت کیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔کے این این کے مطابق کیااخوت کاعالم ہے ،کیاروح پرورمناظرہیں ،اورکیاخوشی کاعالم ہے کہ سب مسلمان ایک دوسرے سے بغلگیرہوکرمبارکبادی اورخوشیاں بانٹ رہے ہیں ۔عیدگاہوں ،جامع مساجد،خانقاہوں،امام باڈوں اورکھل میدانوں میں نمازعیدکی تیاریوں مکمل ہیں ،اوریہاں نصب لاؤڈاسپیکروں سے اللہ اکبراللہ اکبراوردرودحضورﷺ کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔فرزندان توحید’ اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد‘کاوردکرکے نمازعیدکی ادائیگی کیلئے جارہے ہیں ۔خیال رہے جمعہ کوشام دیرگئے تک شوال کاچاندنظرنہ آنے کے بعدپاکستانی رویت ہلال کمیٹی اوربھارت کے علمائے دین نے یہ اعلان کیاکہ برصغیرمیں عیدالفطرکی تقریب سعید سنیچروارکوروایتی مذہبی جوش وخروش اورتزک واحتشام کیساتھ منائی جائیگی ۔کشمیروادی کے سبھی دس اضلاع میں نمازعیدکے عظیم الشان اجتماعات ہورہے ہیں جبکہ سب سے بڑے اجتماعات تاریخی عیدگاہ سری نگر،درگاہ حضرتبل اورکھادی مل گراؤنڈ آلوچی باغ سمیت کئی مقامات پرہونگے ۔خٰیال رہے تاریخی عیدگاہ سرینگرمیں انجمن اوقاف جامع مسجدکے زیراہتمام نمازعید صبح9بجے،درگاہ حضرتبل سرینگرمیں وقف بورڈکے زیراہتمام نمازعید صبح ساڑھے10بجے،کھادی مل گراؤنڈ آلوچی باغ میں جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام نمازعید صبح 7بجے بڑے بڑے اجتماعا ت ہونگے ،جہاں لاکھوں کی تعدادمیں فرزندان توحیدبشمول بزرگ ،جوان ،بچے ،امیر،غریب ،افسر،ملازم ،تاجر،سیلزمین اورسبھی دوسرے لوگ نئے نئے اورصاف وپاک ملبوسات زیب تن اورسرپرمختلف رنگوں کی ٹوپیاں پہن کرکے ایک ہی صف میں کھڑے ہوکرنمازعیداداکریں گے ۔اُدھروادی کے باقی9اضلاع بشمول گاندربل ،بڈگام ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،اسلام آباد،پلوامہ ،کولگام اورشوپیاں میں کے قصبہ جات اوردیہات میں بھی نمازعیدکے روح پروراجتماعات منعقد ہونگے ،جہاں لاکھوں کی تعدادمیں فرزندان توحیدنئے نئے اورصاف وپاک ملبوسات زیب تن اورسرپرمختلف رنگوں کی ٹوپیاں پہن کرنمازعیداداکریں گے۔اُدھرعیدگاہ جدیدبارہمولہ میں نمازعیدصبح ساڑھے8بجے،عیدگاہ قدیم بارہمولہ میں نمازعیدصبح9بجے،کالج گراؤنڈخواجہ باغ بارہمولہ میں نمازعیدصبح8بجے،جامع اہلحدیث اشبرنشاط میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجے، عیدگاہ بانڈی پورہ میں نمازعیدصبح9بجے،ڈانگرپورہ نارواؤبارہمولہ میں نمازعیدصبح ساڑھے9بجے،خانپورہ بارہمولہ میں نمازعیدصبح7بجکر45منٹ پر،عیدگاہ فتح گڑھ بارہمولہ میں نمازعیدصبحساڑھے8بجے،زنڈفرن نارواؤبارہمولہ میں نمازعیدصبح ساڑھے8بجے،ذوگیارشیری نارواؤمیں نمازعیدصبح8بجکر45منٹ پر،عیدگاہ شیری بارہمولہمیں نمازعیدصبح ساڑھے8بجے،عیدگاہ گانٹہ مولہ بارہمولہ میں نمازعیدصبحصبح9بجے،ہیون نارواؤبارہمولہ میں نمازعیدصبح8بجکر15منٹ پر،نمبلن نارواؤبارہمولہ میں نمازعیدصبح ساڑھے8بجے،کالے بن نارواؤبارہمولہ میں نمازعیدصبحصبح9بجے،سلطان پورہ کنڈی بارہمولہ میں نمازعیدصبح ساڑھے8بجے،مسجدرزاقیہ نوگام کنڈی میں نمازعیدصبحصبح 9بجے،بونیاراوڑی میں نمازعیدصبح ساڑھے8بجے،نوشہرہ بونیارمیں نمازعیدصبح ساڑھے8بجے،کلانترہ پائین کریری میں نمازعیدصبح 9بجے،عیدگاہ روہامہ رفیع آبادمیں نمازعیدصبح 8 8بجکر45منٹ ، نوردجی ذتھن رفیع آبادمیں نمازعیدصبح9بجکر30منٹ،عیدگاہ اہلحدیث روہامہ میں نمازعیدصبح7بجکر15منٹ اوروادی کے دوسرے سبھی قصبوں ودیہات میں بھی نمازعیدصبح6بجے سے 10بجے تک اداکی جارہی ہے۔

Share This Article