جموں وکشمیر: رام مادھو کے ‘پاکستان کنکشن’ والے بیان پر بھڑکے عمر عبداللہ، کہا ثبوت دیں یا معافی مانگیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بی جے پی کے رہنما رام مادھو کے بیان پر سخت اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں رام مادھو جی کو چیلنج دیتا ہوں کہ الزام ثابت کریں۔ آپ کے پاس را، این آئی اے اور آئی بی ہے۔ سی بی آئی بھی آپ کے کنٹرول میں ہے۔ تو اگر آپ میں ہمت ہے تو عوام کے سامنے ثبوت رکھیں۔ ورنہ معافی مانگیں۔ گندی سیاست مت کریں‘‘۔

بتا دیں کہ بی جے پی رہنما رام مادھو نے الزام لگایا تھا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو سرحد پار سے حکومت بنانے کی ہدایت ملی ہے۔

خیال رہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ذریعہ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کی رات ریاستی اسمبلی تحلیل کر دی اور ساتھ ہی کہا کہ جموں و کشمیر کی آئین کے متعلقہ التزامات کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

https://www.facebook.com/TameelIrshadOfficial/videos/206105576952683/

Share This Article