پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں کمی آنے کا سلسلہ جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پیٹرول کی قیمت 15 پیسے اور ڈیزل 14 پیسے سستا ہوا

سرینگر /04 جون / بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ کی وجہ سے لگار تار چھ دن تیل کمپنیوں نے پیٹرول ڈیژل کی قیمتوں میں ہر روز کچھ پیسوں کی کٹوتی کررہی ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 15 پیسے اور ڈیزل 14 پیسے سستا ہواہے۔مسلسل کٹوتی کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول 78 روپے اور ڈیزل کم از کم 69 روپے فی لیٹر کے نیچے آگیا ہے۔ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں دہلی میں پٹرول کی قیمت 15 پیسے سستا ہوکر 77.96 روپے، کولکاتہ میں 80.60 روپے، ممبئی 85.60، چنئی میں 80.94 روپے فی لیٹر بک رہا ہے۔اتوار کے روز پیٹرول میں نو پیسے کی کٹوتی کی گئی تھی۔حالانکہ اتوار کے روز ڈیزل سستا نہیں ہواتھا۔

Share This Article