سوپور میں سڑک کے قریب بارودی سرنگ بر آمد

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پولیس نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اسکو ناکارہ بنایا ، جیش کی ذمہ داری

سرینگر /04 جون /سی این آئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوپور میں اس وقت فورسز نے ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچا لیا جب نتھی پورہ واڈورہ علاقے میں سڑک کے قریب نصب کی گئی بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر اسکو ناکارہ بنادیا گیا۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قصبہ سوپور میں سوموار کی صبح اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب فورسز نے سڑک کے کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی ای ڈی کا پتہ لگانے کے ساتھ روڑ کو بند کیا گیا اور گاڑیوں کا رخ متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جنہوں نے سراغ رساں کتے بھی لائے تھے، نے آئی ای ڈی کو نذدیک میں واقع دھان کے کھیت میں منتقل کرکے بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنادیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جنگجوؤں کی جانب سے نصب کردہ آئی ای ڈی جو کہ قرکئی کلو گرام وزنی تھا، کا اگر بروقت پتہ نہیں لگایا جاتا تو یہ بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے ظاہری طور پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا‘۔ جس وقت آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا اس وقت وہاں پر بعض سیکورٹی فورس عہدیدار، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اور درجنوں فوٹو و ویڈیو جرنلسٹ موجود تھے۔ ادھر عسکری تنظیم جیش محمد نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ دھماکے میں کئی فورسز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔

Share This Article