وزیر خزا نہ کا بجٹ غیر متوا زن ،ہوا ئی قلع:طا ریق حمید قرہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:وزیر خزانہ کی جا نب سے اسمبلی میں پیش کی گئی بجٹ کو غیر متوا زن اقتصادی بد حالی ریاست کے مستقبل کیلئے سم قا تل اور زعفرا نی کلچر کو فروغ دینے کا عند یہ دیتے ہو ئے کانگر یس کے سینئر لیڈر اور سا بق ممبر پار لیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی پی ڈی پی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جی ایس ٹی اور نو ٹ بندی نے ریاست کی معا شی حا لت کو شد ید دھچکا لگا دیا ۔ جب کانگر یس جی ایس ٹی اور نو ٹ بندی کی مخا لفت کر تا تھا تو اس سے الزام بھرا الزام کہنے کا کو ئی مو قع ہا تھاسے جا نے نہیں دیا جا رہا تھا ۔بے رو گاری کے خا تمے ،معیشت کااستحکام ،صنعتوں کو فروغ اور لو گوں کو را حت پہنچا نے کیلئے وزیر خزا نہ نے کو ئی کاروا ئی عمل میں نہیں لا ئی بلکہ جوڑ توڑ کر کے ایک لمبی تقریر ایوان میں ضرور کی ۔جے کے این ایس کے مطا بق سا بق ممبر پارلیمنٹ کانگر یس کے سینئر لیڈر طا ریق حمید قرا نے وزیر خزا نہ ڈا کٹر حسیب درا بو کی جا نب سے ریاستی اسمبلی میں سال 2018اور19کے مالی بجٹ کو دیوا نے کا خواب قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس بجٹ سے نہ تو ریاست کو مالی استحکام ملے گا اور نہ ہی تعمیر و تر قی کے کام ہو نگے ۔بے رو ز گاری ، بے کاری میں حد سے زیادہ اضا فہ ہو گا ۔سا بق ممبر پارلیمنٹ نے وزیر خزا نہ کے مالی بجٹ کو غیر متوا زن غر یب کش اور زعفرا نی کلچر کو فروغ دینے کا الزام لگا تے ہو ئے کہا کہ میں وزیر خزا نہ سے سوال کر نا چا ہتا ہوں کہ اس بجٹ میں لو گوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیا رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی پی ڈی پی کو اس بات کا احساس ہوا کہ جی ایس ٹی نوٹ بندی کے اعلان نے ریاست میں مالی عدم و استحکام پیدا کیا اور لوگوں کو مشکلات سے گزر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نر یندر مو دی ،مر کزی وزیر خزانہ ارو ن جیٹلے اور بھار تیہ جنتا پارٹی کے قو می صدر امیت شاہ کو وزیر خزا نہ کی جا نب سے پیش کی گئی بجٹ کا جا ئزہ لینا چا ہئے ۔سا بق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر خزا نہ نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران جو اعداد و شمار پیش کئے وہ کہا سے لا ئے ؟اعداد و شمار کی بنیاد پر لمبی تقریر ایوان میں ضرور کی ۔ وزیر خزا نہ نے اپنی بجٹ تقریر میں 8ویں جماعت پاس افراد کو آ ئی ٹی آ ئی ٹر یننگ دینے کا اعلان کیااور ایسے جملوں کو بجٹ تقریر میں شا مل کر نا ذہن کی عکا سی ہوا کر تی ہے ۔سا ل 2017اور18کے مالی بجٹ میں وزیر خزا نہ نے اردو کونسل بنا نے کا ڈھنڈورا پیٹا تھا اور جب سال 2018اور19کا مالی بجٹ پیش کیا تو اردو کونسل بنا نے کیلئے دو کروڑ روپے مختص کئے اور اپنی بجٹ تقریر بھی انگریزی میں کی حالانکہ ریاست کی سر کاری زبان اردو ہے ۔وزیر کزا نہ نے اپنی بجٹ خطاب میں ڈیجٹلا ئزیشن کر نے کی وزیر خزا نہ کو یہ شا ید معلوم نہیں کہ پو رے بھارت میں ڈیجٹلا ئیزیشن را ئج ہے ریاست کے لو گوں کو ایسی با توں سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔کانگر یس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ بجلی کی پیدا وار بڑ ھا نے ،نئے ہا ئیڈل پرو جیکٹ تعمیر کر نے کے سلسلے میں وزیر خزا نہ نے کو ئی ذکر نہیں کیا ریاست کے دور دراز علا قوںکو انٹر نیٹ سے جوڑ نے وا ئی فا ئی سر وس فرا ہم کر نے کیلئے وزیر خزا نہ کا دماغ کام نہیں کر گیا ۔کانگر یس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ حکو مت نا کام ہو چکی ہے اور اس کے کل پر زے زنگ آ لودہ ہو کر جواب دینے کے قا بل بھی نہیں رہے ہیں ۔عا م کو سبز باغ دکھا ئے جا رہے ہے ہوا میں محل خا نے تعمیر کر نے کی با تیں کی جا رہی ہے حا لا نہ ہوا میں محل خا نے تعمیر نہیں ہوا کر تے ہے ۔طا ریق حمید قرا نے بجٹ کو من کی بات قرار دے کر کہا کہ اس میں سماج کے بچھڑے طبقوں ،غر یبی کی سطح سے نیچے زند گی بسر کر نے والوں کی کو ئی ذکر نہیں کی گئی ۔وزیر خزا نہ نے اپنے بجٹ تقریر میں ایجنڈا آ ف الا ئنس جس کا بہت ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے کو ئی ذکر نہیں کی ہے ۔7ویں پے کمشن کی سفارشات کو لا گوں کر کے وزیر خز انہ ریاست ملا زمین پر کو ئی احسان نہیںکر رہے ہے ۔کانگر یس کے سینئر لیڈر نے وزیر خزا نہ کے بجٹ کو بے معنیٰ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ جموں و کشمیر بینک سے لون حا صل کر نے والوں کی ایک بڑی تعداد لون ادا کر نے سے قا صر ہے اور جموں کشمیر بینک کی جانب سے ایسے عناصر کو لو ن فرا ہم کر نے پر دباو¿ ڈا لا جا رہا ہے جو قر ض نا دھندگان لیسٹ میں شا مل ہے ۔جموں کشمیر بینک کا ریاست کی وراست قرار دیتے ہو ئے سابق وزیر خزا نہ نے کہا کہ قوم کے ادارے کے سا تھ کسی کو کھلواڑ کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے