منشیات مخالف مہم جاری ،نشیلی ادویات کی کھیپ ضبط

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے چار منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 1902کوڈین بوتلیں اور 11ہزار 520نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس پوسٹ باغیاث چھتہ بل میں تعینات ایس آئی اعجاز احمد اور ایس آئی شیخ اعجاز کی سربراہی میں پولیس پارتی نے چھتہ بل کے قریب ناکہ لگایا اور اس دوران لوڈ کیرئیر زیر نمبر JK01N-5982کو روک کر اُس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کارروائی کے دوران لوڈ کیرئیر سے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات کی کھیپ برآمد کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوڈ کیرئیر کے ڈرائیور کو فوری طورپر حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کی گئی جس دوران ڈرائیور کے کہنے پر پولیس نے پارمپورہ سے نشیلی ادویات کی ایک اور کھیپ برآمد کی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 4/2018زیر دفعہ 8/21,22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر پولیس اسٹیشن صورہ کے ایس ایچ او اعجااز گیلانی نے آلٹو زیر نمبر Jk01X-7020کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران آلٹو سے 1019کوڈین بوتلیں برآمد کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آلٹو میں سوار تین افراد جن کی شناخت مدثر سلطان بٹ عرف ماجد ساکنہ سر سید آباد بمنہ ، فیروز احمد کھانڈے ساکنہ بلال کالونی قمر واری اور فیصل ایوب شیخ ساکنہ ایم آئی جی کالونی بمنہ کی گرفتاری عمل میں لاکر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 7/2018زیر دفعہ 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے پھر سے سرم ہو نے لگے ہیں اور وہ نوجوانوں کو نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا کرکے کروڑوں پتی بننے کے خواب دیکھ ہے ہیں۔ تاہم پولیس ذرائع نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیا ت اور نشیلی ادویات کاکاروبار کرنے والوں کے بارے میںفوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن نمبرات پر رابط قائم کریں تاکہ سماج کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ ادھرقاضی گنڈ میں پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے 9ہزار 504نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔ ادھر اپر بازار قاضی گنڈ میں پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کی ۔ جے کے این ایس نمائندے کوثر گل کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او قاضی گنڈ اطہر صمد نے ایس ایس پی کولگام شری دھر پاٹل ، ایس ڈی پی او قاضی گنڈ آفتاب حسین بخاری کی ہدایت پر ناکہ لگایا اوراس دوران منشیات فروش جس کی شناخت محمد اقبال ڈار ولد مشتاق احمد ساکنہ درسو رفیع آباد بارہ مولہ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات برآد کرکے تحقیقات شروع کی ۔ ایس ایس پی کولگام شری دھر پاٹل کے مطابق ضلع کولگام میں منشیات اور نشیلی ادویات کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ منشیات فروش کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 15/2018زیر دفعہ 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق اپر بازار قاضی گنڈ میں پولیس نے ٹرک زیر نمبر Jk05D-2421کو تحویل میں لے کر 66بکس برآمد کئے جن میں نشیلی ادویات کو پایا گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق اس سلسلے میںتحقیقات شروع کی گئی ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج ا زامکان قرا رنہیں دیاجاسکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے