شمسی پورہ اننت ناگ میں فوجی کیمپ قائم کرنے پر این سی ممبر اسمبلی چراغ پا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

جموں :اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی عبدالمجید لامی نے ہفتہ کو ایوان اسمبلی میں تن تنہا شمسی پورہ اننت ناگ میں فوجی کیمپ قائم کرنے پر احتجاج کیا ۔انہوں نے کھیل کے میدان کو فوجی کیمپ میں تبد یل کرنے پر ایوان ِچاہ میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے وضاحتی بیان دےنے کا مطالبہ کیا ۔اس دوران پارلیمانی امورات کے وزیر عبدالرحمان ویری نے ایوان کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس حکام کو معاملہ حل کرنے کےلئے کہا گیا ہے ۔

تعمیل ارشاد کے نامہ نگار کے مطابق جموں میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران ہفتہ کو ایوان ِ اسمبلی کارروائی کے دوران اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی عبدالمجید لامی نے شمسی پورہ ہوم شالی بُگ اننت ناگ میں فوجی کیمپ قائم کرنے پر احتجاجی مظاہر کیا ۔

ممبر اسمبلی نے تن تنہا ایوان ِ چاہ میں کود کر اس معاملے پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ریاستی سرکار معاملے کی نسبت ایوان اسمبلی میں بیان دے ۔ایوان میں موجود پارلیمانی امورات کے ریاستی وزیر عبدالرحمان ویری نے اس معاملے پر سرکاری کی جانب سے اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ۔

ممبر اسمبلی کے احتجاج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عبدالرحمان نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی کو معاملہ سلجھا نے کےلئے کہا گیا ہے ۔یاد رہے کہ جمعہ کو شمسی پورہ کے معززشہریوں نے مسلسل دوسرے روز بھی علاقے میں فوجی کیمپ قائم کرنے پر احتجاج کیا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا تھا کہ وہ یہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لائیں گے اور ممکنہ طور پر یہاں فوجی کیمپ قائم نہیں ہوگا ۔

دریں اثناءمقامی لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر فوجی کیمپ کو نہیں ہٹا یا گیا ،تو ایجی ٹیشن چھیڑ دی جائیگی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے