ترال میں ماتم زدگان کے خلاف فورسز کی کاررائی ، فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں شامل افراد پر شلنگ، ایک زخمی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05جنوری/سی این آئی/ ترال میں ایک خاتون کو سپرد لحدکرنے والے ماتم زد گان پر فورسز نے بلا اشتعال شلنگ کی جس کے نتیجے میں شخص زخمی ہوا جس کے بعد لوگوں نے مشتعل ہوکر فورسز کی اس غیر انسانی کارروائی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں ایک خاتون فوت ہوئی تھی جس کی آخری رسومات اداکرنے کے بعد سپرد لحد کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے ماتم زدگان پر فورسز نے اُس وقت بلا اشتعال شلنگ کی جب وہاں سے فورسز کی ایک گاڑی گزررہی تھی جنہوںنے لوگوں پر شلنگ کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے سنیچر کو ترال کے شیرآباد علاقے میں ماتم زدگان پر اْس وقت آنسو گیس کے گولے داغے جب وہ ایک خاتون کو سپرد لحد کرنے کے بعد جارہے تھے۔ فورسز کی اس کارروائی میں ایک مقامی نوجوان زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق جب ماتم زدگان ایک مقامی خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے تو ایک گاڑی میں سوار فورسز اہلکاروں نے اْن پر ٹیر گیس کے گولے داغے۔فورسز کی اس کارراوائی میں ایک23سالہ نوجوان زخمی ہوگیا جس کو علاج کیلئے ترال اسپتال پہنچایا گیا۔مقامی ذرائع نے کہا کہ نوجوان کو شیل لگنے کے فوراً بعد وہاں مظاہرے شروع ہوئے اور مظاہرین نے فورسز اہلکاروں پر سنگباری کی۔جس کی وجہ سے علاقہ میں افراتفری اور کشیدگی کاماحول پھیل گیا ۔

Share This Article