اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد:نمازعیدالفطر کی تیاریاں

By
6 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

عیدگاہوں کوسنوارنے سجانے کاعمل شروع
وقف بورڈچیئرمین لیاسری نگرمیں انتظامات کاجائزہ ،قریہ قریہ میں ہونگے عظیم الشان اجتماعات

سری نگر:۱۳،جون:کے این این/ شوا ل کاچاندنظرآنے پرمنحصرعیدالفطرامسال 15یا16جون بروزجمعتہ المبارک یاسنیچروارکوپوری عقیدت واحترام اورتز ک واحتشام کیساتھ منائی جائیگی۔ تاریخی عید گاہ سری نگر میں نماز عید ٹھیک صبح 9بجے اور آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نمازعید ٹھیک10بجکر30منٹ پربجے ادا کی جائے گی جبکہ وادی کے دوسرے علاقوں میں نمازعید کیلئے صبح ساڑھے 6بجے سے 10بجے تک کاوقت مقررکیاگیاہے ۔ادھرعیدالفطرکی صبح سرینگرکے تاریخی عیدگاہ سمیت منقسم ریاستِ جموں وکشمیرکے پانچوں خطوں کشمیروادی ،جموں ،لداخ،پاکستانی زیرانتظام کشمیراورگلگت و بلتستان میں نمازعیدکے رُوح پروراورعظیم الشان اجتماعات منعقد ہونگے جن میں لاکھوں کی تعدادمیں مردوزن اورچھوٹے بچے نئے ،دلکش اورپاک وصاف ملبوسات زیب تن کرکے جوق درجوق اورقطاردرقطارشرکت کریں گے ۔اس دوران اس دوران وقف بورڈ کے وائس چیئرمین نظام الد ین بٹ نے عیدگاہ سری نگراوردرگاہ حضرتبل میں نمازعیدالفطر کے سلسلے میں جاری تیاریوں کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ملازمین اورورکروں کوہدایت دی کہ نمازیوں کودونوں مقامات پرتمام ترسہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ فرش فروش اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھاجائے۔اُدھرعیدگاہوں کے ساتھ ساتھ جامع مساجد،خانقاہوں ،درگاہوں اورزیارتگاہوں میں بھی نمازعیدکے اجتماعات ہونگے ۔اس سلسلے میں تاریخی عیدگاہ سری نگرسمیت وادی بھرکے عیدگاہوں ،کھیل میدانوں اوردوسرے کھلے میدانوں کی صفائی کاکام بڑے پیمانے پرشروع کیاگیاہے۔کے این این کے مطابق اب جبکہ عیدالفطر کی تقریب سعیدرواں ماہ کی15یا16تاریخ یعنی جمعتہ المبارک یاسنیچروارکویقینی طورپرمنائی جائیگی توعیدالفطرمنانے کی تیاریاں انفرادی اوراجتماعی سطح پربڑے پیمانے پرجاری ہیں ۔جہاں بیشترلوگ اپنے اوراہل خانہ کیلئے نئے ملبوسات اوردیگرگھریلوچیزیں خریدنے میں مصروف ہیں ،اورعیدخریداری کے پیش نظرسری نگرشہرسمیت وادی کے سبھی ضلعی ،تحاصیل اوربلاک صدرمقامات پرواقع بازاروں میں خاصارَش منایاجارہاہے،وہیں سری نگرکے تاریخی عیدگاہ اوردوسرے عیدگاہوں ،جامع مساجد،خانقاہوں ،درگاہوں اورزیارتگاہوں کونمازعیدکیلئے سنوارنے اور سجانے کاعمل جاری ہے۔تاریخی عیدگاہ سری نگرمیں وقف بورڈاورسری نگرمیونسپل کارپوریشن نے صفائی کیساتھ ساتھ دیواروں کوسجانے سنوارنے کاکام شروع کردیاہے ۔بدھ کے روز یہاں درجنوں مزدوروں ،وقف بورڈملازمین اورایس ایم سی کے ملازمین کوکام کرتے دیکھاگیا۔عیدگاہ میں پڑے کوڑے کرکٹ کوجمع کرکے یہاں سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا جبکہ ورکراورمزدورعیدگاہ کے منبرومحراب اوردیواروں کورنگ روغن سے سجانے میں مصروف تھے ۔اس دوران وقف بورڈ کے وائس چیئرمین نظام الد ین بٹ نے نماز عید کے مو قعہ پر وقف بورڈ کے اہتمام سے مرکزی نوعیت کے اجتماعات منعقد ہونے کے پیش نظر آثار شریف درگا حضرت بل اور عید گاہ گئے جہاں انہوں نے نماز عید کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔نظام الد ین بٹ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز عیدکی تیاریوں کے سلسلے میں ملازمین سے تفصیلی بات کی اور انہیں تما م انتظامات کی فراہمی کیساتھ ساتھ فرش فروش اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ آثار شریف میں بڑی تعداد میں مسلمان نمازعید ادا کرنے کیلئے آتے ہیں لہٰذا وقف بورڈ کی طرف سے ہر طرح کی تیاری لازمی ہے تاکہ لوگوں کو نماز کی ادائیگی میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔نماز عید کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے صوبائی انتظامیہ سے تعاون حاصل کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے گئے ۔ وقف بورڈ کے وائس چیئر مین نے عید گا ہ میں نماز عید کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عید گاہ میں نماز کی ادائیگی کیلئے مخصوص حصہ میں زمین کی ہموار ی کیساتھ ساتھ آس پاس کے علاقہ میں صفائی کی ہدایت بھی دی ۔ نظام الدین بٹ نے انتظامات پر مامور عملہ سے کہا کہ یہاں بھی فرش کا معقول انتظام رکھا جائے تاکہ لو گ آرام اور وسیع علاقہ میں نماز ادا کر سکیں۔خیال رہے تاریخی عید گاہ سری نگر میں نماز عید ٹھیک صبح 9بجے اور آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نمازعید ٹھیک10بجکر30منٹ پربجے ادا کی جائے گی ۔اُدھرشہرسری نگرکے مختلف علاقوں میں واقع دوسرے عیدگاہوں ،تاریخی درگاہ حضرتبل ، جامع مساجد،خانقاہوں اور زیارتگاہوں کوبھی نمازعیدالفطر کیلئے بڑے پیمانے پرسجانے سنوانے کاکام جاری ہے ۔خیال رہے تاریخی عیدگاہ سری نگرمیں نمازعیدالفطر کے سلسلے میں منعقدہونے والے عظیم الشان اجتماع کی قیادت اورپیشوائی میرواعظ جموں وکشمیراورسینئرمزاحمتی قائدڈاکٹرمولوی محمدعمرفاروق کریں گے بشرطیکہ اُنھیں خانہ نظرنہ رکھاگیا۔اُدھردرگاہ حضرتبل میں نمازعیدکادوسرابڑااجتماع ہوگا۔اس دوران سرینگرشہرکے دوسرے سبھی علاقوں میں واقع عیدگاہوں ،جامع مساجداور خانقاہوں میں بھی نمازعیدکی تیاریاں شروع کی گئی ہیں ۔دریں اثناء کشمیروادی کے باقی سبھی اضلاع بشمول گاندربل ،بڈگام ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،اسلام آباد،پلوامہ ،شوپیان اورکولگام کے قصبہ جات اوردیگرعلاقوں میں واقع عیدگاہوں ،کھلے میدانوں ،اسپورٹس گراؤنڈاورجامع مساجد کوبھی نمازعیدکیلئے سنوارنے اورسجانے کاعمل جاری ہے۔ لاکھوں کی تعدادمیں مردوزن اورچھوٹے بچے نئے ،دلکش اورپاک وصاف ملبوسات زیب تن کرکے جوق درجوق اورقطاردرقطارشرکت کریں گے۔اس دوران معلوم ہواکہ شمالی قصبہ بارہمولہ میں الگ الگ اوقات پرعیدگاہ جدیدواقع سیول لائنزبارہمولہ ،عیدگاہ قدیم واقع اولڈٹاؤن اورڈگری کالج گراؤنڈواقع خواجہ باغ میں نمازعیدکے تین بڑے اجتماعات ہونگے جبکہ نزدیکی قصبہ سوپورمیں بھی الگ الگ اوقات پرمختلف مقامات پرواقع عیدگاہوں میں نمازعدالفطرکے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں ۔اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمدکی رُوح پرورگونج کیساتھ نمازعیدالفطرکے اجتماعات ہونگے ،اورلاکھوں کی تعدادمیں فرزندان توحیداورہزاروں پردہ نشین خواتین اللہ کی بارگاہ میں سربسجودہونگے ۔

Share This Article