گلمرگ گنڈولہ ریسکو آپریشن ختم ، تمام درماندہ سیاحوں کو بحفاظت واپس لایا گیا / حکام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

تکنیکی خرابی کی وجہ سے گلمرگ گنڈولہ سروس پر ریسکیو آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

حکام نے بتایا کہ کیبل کار سروس میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد تقریباً 400 سیاح درمیان میں پھنسے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مشہور سکی ریزورٹ میں آپریشن معطل کرنا پڑا۔

واقعے کے فوراً بعد فوج، جموں و کشمیر پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر انخلاءکی کارروائی شروع کی۔

اسی دوران پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات اور وی کے بردی سمیت سینئر اہلکار امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے گلمرگ پہنچے۔

Share This Article