آٹھ ماہ کی ایجی ٹیشن :51افراد ہلاک ،9ہزار42افراد زخمی ،پی ایس اے کے تحت دو برسوں میں 753افراد گرفتار،676رہا،77ہنوز نظر بند

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

جموں :ریاستی حکومت نے گرفتاریوں کے حوالے سے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت753افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 676افراد کو رہا کردیا گیا جبکہ 77ہنوز نظر بند ہیں ۔اس دوران وزیر اعلیٰمحبوبہ مفتی نے کہا کہ جولائی 2016سے لیکر فروری2017تک وادی کشمیر میں تشدد کے دوران 51افراد ازجان اور پیلٹ قہر ،پا وا وٹیر گیس شلنگ کے نتیجے میں 9ہزار 42افراد زخمی ہوا جن میں زیادہ تر کا تعلق حساس جنوبی ضلع پلوامہ سے ہے ۔

نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی مبارک گل کی جانب سے پوچھے گئے ایک تحریری سوال کے جواب میں ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ جن کے پاس ریاستی وزارت داخلہ کا قلمدان ہے ،نے جواب میں بتایا کہ سال2016میں 552افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت حراست میں لیا گیا ۔یہ اعداد وشمار انہوں نے ایوان اسمبلی میں ایک تحریری سوال کے جواب میں ظاہر کئے ۔ان کا کہناتھا کہ سال2016میں پی ایس اے کے تحت گرفتار کئے گئے تمام افراد کو رہا گیا ۔

محبوبہ مفتی نے بتایا کہ سال 2017میں 201افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت حراست میں لیا گیا جن میں سے124افراد کو رہا کیا گیا ،لیکن77افراد اب بھی اس قانون کے تحت نظر بند ہیں ۔

ریاستی حکومت نے وادی کشمیر میں تشدد آمیز واقعات کے دوران زخمیوں کے حوالے سے بھی ایوان اسمبلی میں اعداد وشمار ظاہر کئے ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے مطابق جولائی 2016سے لیکر فروری2017تک وادی کشمیر میں مختلف واقعات میں9ہزار 42افراد زخمی ہوا جن میں زیادہ تر کا تعلق حساس جنوبی ضلع پلوامہ سے ہے ۔

وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہ اعداد وشمار نیشنل کانفرنس کی خاتون ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ظاہر کئے ۔تحریری سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ9ہزار42افراد میں سے 368گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ،6ہزار221افراد پیلٹ قہر کا شکار ہوئے ،4افراد پاوا شل لگنے سے زخمی ہوئے ،2ہزار449افراد کی آنکھوں میں چوٹ آئی اور51افراد اس عرصے کے دوران جاں بحق ہوئے ۔

وزیر اعلیٰ نے اعتراف کیا کہ زخمیوں میں 15افراد مکمل طور پر جسمانی معذور ہوئے 39جزوی طور پر جسمانی معذور ہوئے ۔حکومتی اعداد وشمار کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں1571افراد زخمی ہوئے اور یہ ضلع زخمیوں کی فہرست میں سر فہرست ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے