وادی میں 1225لیکچرار اور3126ٹیچروں کی اسامیاں خالی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں :وادی کشمیر میں 10اور12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں سرکاری تعلیمی اداروں کی مایوس کن کار کردگی کے بیچ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 4ہزار51اسامیاں خالی ہیں جن میں 1225لیکچرار اور3126ٹیچر ہیں ۔

جموں وکشمیر کی حکومت کا کہنا ہے کہ 2ہزار581جنرل لائن ٹیچروں کی اسامیاں اور545ایس ایس ات ٹیچروں کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہے اور یہ کل تعداد 3126ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تمام اسامیاں وادی کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی ہیں ۔

حکومت کے مطابق اسی طرح وادی کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 1225لیکچراروں کی اسامیاں خالی ہیں ۔یہ اعداد وشمار ممبر اسمبلی عبدالمجید پڈر کے تحریری سوال کے جواب میں وزیر تعلیم الطاف بخاری نے ظاہر کئے ۔

وزیر تعلیم الطاف بخاری کی جانب سے ظاہر کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سب سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔اِ ن اسامیوں میں 717خالی ہیں جن میں جنرل لائن ٹیچر 661شامل ہیں جبکہ لہیہ میں خالی اسامیوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہنوز 1225لیکچرار کی اسامیاں خالی ہیں جبکہ632اسامیاں پروموشن کوٹا میں ہےں۔انہوں نے کہا کہ10+2لیکچرار مختلف مضامین میں 1059اسامیاں پُرکرنے کےلئے پبلک سروس کمیشن کو سال2016کو بھیج دی گئی ہے جبکہ 915امیدواروں میں منتخب کیا گیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے