بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں والد نالہ لدر میں ڈوب گیا ، بچاﺅ آپریشن جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نالہ لدر میں بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں والد غر قاب ہو گیا جس کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے

حکام کے مطابق 42 سالہ شہری اتوار کو پہلگام کے لنگن بل علاقے کے قریب اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کے دوران دریائے لدر میں ڈوب گیا،

حکام کے مطابق محمد اشرف میر ولد غلام محی الدین میر ساکنہ جواہر نگر سرینگر جو کہ پرائیویٹ سیکٹر میں اے سی مکینک کے طور پر کام کرتا تھا، اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریحی سفر پر پہلگام آیا تھا۔

انہوںنے کہا کہ یہ خاندان کولاہوئی گرین ہوٹل، لنگن بل کے قریب دریائے لدر کے کنارے تصاویر لے رہا تھا کہ اس کا بیٹا فہد حادثاتی طور پر تیز بہنے والی ندی میں پھسل گیا۔ اسے بچانے کی مایوس کن کوشش میں محمد اشرف میر نے دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن وہ اپنا پاو¿ں بھی کھو بیٹھا اور تیز کرنٹ کی وجہ سے بہہ گیا۔

جائے وقوعہ پر موجود مقامی لوگوں نے بچے کو بحفاظت نکال لیا۔ تاہم اشرف دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

Share This Article