رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

سرینگر/22اپریل: ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان میں آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جبکہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں رمضان کا پہلا روزہ 25اپریل کو ہوگا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطا بق پاکستان میں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے جمعرات کو رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس متعلق مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج یعنی جمعرات کو کراچی میں بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔اس متعلق ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا۔واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کونظرآئے گا اورپہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔ (ایجنسی)

Share This Article