آدھار لنکنگ معاملہ:سبھی خدمات کےلئے آخری تاریخ 31 مارچ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
آدھار لنکنگ معاملہ:سبھی خدمات کےلئے آخری تاریخ 31 مارچ

نئی دہلی،15دسمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے آج سبھی خدمات اور اسکیموں کو آدھار کارڈ سے لازمی طورپر جوڑنے کی آخری تاریخ 31مارچ 2018 تک بڑھا دی ہے ۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے عبوری حکم سناتے ہوئے سبھی فلاحی اسکیموں کے لئے آدھار لنکنگ کو لازمی کرنے کی تاریخ 31مارچ تک بڑھائے جانے کے حکومت کے فیصلے سے اتفاق ظاہر کیا ہے ۔

آئینی بینچ نے موبائل کو آدھار سے جوڑنے اور نئے بینک کھاتے کھلوانے کے لئے آدھار لنگنگ کو لازمی کرنے کی تاریخ بھی 31مارچ 2018 کردی ہے ۔اس سے پہلے ،موبائل کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ چھ فروری 2018 تھی۔آئینی بینچ کے دیگر اراکین ہیں:جسٹس اے کے سیکری،جسٹس اے ایم کھانولکر ،جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اشوک بھوشن۔

عدالت نے اپنے عبوری حکم میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ آدھار کو لازمی کرنے سے متعلق اس کا یہ حکم ریاستی حکومتوں کی اسکیموں کے لئے بھی نافذ ہوگا۔سپریم کورٹ نے کل اس معاملے میں عبوری حکم سے متعلق اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے