کنٹرول لائن عبور کرکے پونچھ میں گرفتار پاکستانی شہری کا؛کورنا ٹیسٹ کرایا گیا ، رپورٹ آنے تک انتظامیی کورنٹائن میں داخل

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16جولائی: لائن آف کنٹرول عبور کرکے پونچھ میں داخل ہونے والے پاکستان شہر ی کے حکام نے بدھ کو کورنا نمونے حاصل کئے اور انہیںلیبارٹری روانہ کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کے روز مبینہ طور پر غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرکے پاکستانی شہری پونچھ میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد اسکی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ عبدا لرحمان ولد عبد الرشید ساکنہ نکیل بلوچتسان نامی شہری بدھ کو کنٹرول لائن عبور کرکے پونچھ کے حدود میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد کنٹرول لائن پر تعینات بی ایس ایف نے اس کی گرفتاری عمل میں لائی اور بعد میں اسکو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حکام نے جمعرات کے روز مذکورہ شہری کا کورنا ٹیسٹ کرانے کیلئے اس کے نمونے حاصل کئے اور انہیںانتظامی کورنٹائن میں رکھا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شہری کے کورنا نمونے حاصل کئے گئے اور انہیں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے تک مذکورہ شہری کو انتظامی کورنٹائن میں رکھا گیا ہے اور بعد میں ہی اس سے پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔

Share This Article