حد متارکہ راجوری میں زیر زمین بارودی سرنگ پھٹ گئی؛ایک فوجی اہلار زخمی ہوا، علاج و معالجہ کیلئے داخل ہسپتال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16جولائی: سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جمعرات کو اُس وقت ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جب دوران پیٹرولنگ فوجی اہلکار کا پائوں زیر زمین باروودی سرنگ پر پڑ گیا اور ایک زور دار دھماکہ سے سرنگ پھٹ گئی جس کی وجہ سے اہلکار زخمی ہوا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں ایل او سی پر فوجی اہلکاروں کی ایک ٹیم معمول کی گشت پر تھی کی اس دوران ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہواجس کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

Share This Article