سری نگر میں موٹر سائیکل سوار پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر جرمانہ عائد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 17 دسمبر : سری نگر میں پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو مبینہ طور پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے پاداش میں جرمانہ عائد کیا ہے ۔ذرائع نے یو این آئی اردو کوبتایا کہ سری نگر کے ریگل چوک علاقے میں ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK01S- 1311 کو روکا اور بنیادی پوچھ گچھ کے بعد اس کے مالک کے ہاتھ میں ایک چلان تھما دیا۔انہوں نے بتایا کہ چالان کے مطابق مذکورہ موٹر سائیکل سوار پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے پاداش میں دفعہ 125/177کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور چالان نامے پر پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ کی مہر ثبت ہے ۔چالان نامے پرموٹر سائیکل کے مالک کا نام جاوید احمد ملک ولد مرحوم محمد یوسف ملک درج ہے ۔ذرائع نے بتا یا کہ موٹر سائیکل پر کون سا سیٹ بیلٹ ہو تا ہے جو چلاتے وقت لگانا ضروری ہیں یو این آئی

Share This Article