چینی موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال نہ کریں: جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کا حکمنامہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Remove China Apps is seen in the Google Play store on a mobile phone in this illustration taken June 2, 2020. REUTERS/Danish Siddiqui/Illustration

جموں، 17 دسمبر: جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) نے محکمے کے تمام افسروں اور ملازمین کو چینی موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرنے سے باز رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل جموں انجینئر گرمیت سنگھ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ماتحت افسران و ملازمین کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ چینی موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال نہ کریں۔حکمنامے میں کہا گیا: ‘حکومت ہند کی طرف سے پابندی عائد ہونے کے پیش نظر تما م ماتحت افسروں کو سخت ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ چینی موبائل ایپلی کیشنز خاص کر ‘کیم سکینر ایپلی کیشن’ کو کسی بھی دفتری کام کے لئے استعمال نہ کریں’۔حکمنامے میں کہا گیا کہ افسران چینی ایپلی کیشنز کے بجائے متبادل ایپلی کیشنز کا استعمال کر سکتے ہیں اور ‘کیم اسکینر ایپلی کیشن’ استعمال کرنے والے افسر یا ملازم پر تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا گرمیت سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ حکمنامہ حکومت ہند کی طرف سے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر عائد پابندی کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمے میں کام کرنے والے عملے کو اس حکمنامے پر من وعن عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔یو این آئی

Share This Article