مسلم چیرمین مسرت عالم بٹ کی نظر بندی کالعدم ؛ کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیںہے تو انہیں رہا کر دیا جائے / عدالت عالیہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/18نومبر/سی این آئی // مسلم لیگ کے محبوس چیرمین مسرت عالم بٹ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ نے جموں کشمیر سرکار کو ہدایت دی ہے کہ اگر مسرت عالم بٹ کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیںہے تو انہیں رہا کر دیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق مسلم لیگ چیرمین مسرت عالم بٹ کی نظر بندی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنیو کمار اور جسٹس رجنیش اوسوال پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے یہ حکم نامہ جاری کیا کہ مسرت عالم بھٹ کی نظربندی کی مدت ختم ہوگئی ہے اور حکومت کی جانب سے دائر عرضی غلط ثابت ہوگئی ہے۔مسرت عالم نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد 14 نومبر 2017 کو عدالت نے ان کی 36 ویں نظربندی حکم کے خلاف ان کی درخواست خارج کر دی تھی جو ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ کے ذریعہ جاری کی گئی تھی۔سنگل بینچ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس لیے نظر بند کیا جاتا ہے تاکہ اگر اس کی وجہ سے معاشرے کو کوئی خطرہ لاحق ہوتا ہے تو معاشرے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔بنچ نے مسلم لیگ کے محبوس چیرمین مسرت عالم بٹ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ نے جموں کشمیر سرکار کو ہدایت دی ہے کہ اگر مسرت عالم بٹ کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیںہے تو انہیں رہا کر دیا جائے ۔

Share This Article