آدھار سے وابستہ انتخابی نظام سے متعلق عرضی پر چار ہفتہ کے بعد سماعت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی::سپریم کورٹ بے نامی لین دین اور فرضی پولنگ روکنے کے لئے ‘آدھار’ نظام اپنا نے سے متعلق عرضی پر چار ہفتہ بعد سماعت کرے گی۔ عرضی گزار بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اشونی اپادھیائے نے الیکشن میں فرضی پولنگ روکنے اور زیادہ سے زیادہ را ئے دہندگان کی شراکت داری یقینی کرنے کے لئے پولنگ نظام کو آدھار سے جوڑنے کی ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی۔مسٹر اپادھیائے نے اپنی عرضی میں کہا کہ منقولہ اور غیرمنقولہ املاک کو آدھار سے جوڑکر بے نامی لین دین پر لگام لگائی جاسکتی ہے ۔ عرضی گزار کی طرف سے سینئر وکیل وکاس سنگھ نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملہ کا خصوصی ذکر کیا۔ جسٹس مشرا نے کہاکہ ہم اس معاملہ کی سماعت چار ہفتہ بعد کریں گے ۔ مسٹر سنگھ نے حالانکہ عدالت سے مرکز کو فی الحال نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی لیکن اس نے اس سے انکار کردیا۔یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے