سپریم کورٹ میں بی جے پی دفعہ 370 اور 35 اے کے خلاف سازشیں کررہی ہے: عمر عبداللہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر ، 27مارچ : نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سپریم کورٹ میں وسیع سنگھ پریوار کی ذیلی تنظیموں کے ذریعے جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’ایک طرف حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں جبکہ دوسری طرف یہی جماعت وسیع سنگھ پریوار کی ذیلی تنظیموں کے ذریعے سپریم کورٹ میں ان دفعات کے خلاف سازشیں کررہی ہے‘۔
مسٹر عبداللہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر کے پارلیمنٹ میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اشونی کمار کے سوال کے تحریری جواب کہ ’دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں‘ پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے

(یو ا ین آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے