عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے چیف ترجمان انعام النبی نے کہا کہ جیل میں بند رکن ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کے والد محمد خضر شیخ کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے ہندواڑہ کے علاقے ماور پائین میں ادا کی جائے گی۔
انعام النبی کے مطابق نماز جنازہ 19 مئی کو ہندواڑہ کی تحصیل قلم آباد میں خاندان کے آبائی گاو¿ں ماور پایین میں ادا کی جائے گی۔
اے آئی پی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انجینئر رشید کل صبح سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچنے والے ہیں اور نماز جنازہ اور اپنے والد کی دیگر آخری رسومات میں شرکت کے لیے سیدھے ماور ہندواڑہ جائیں گے۔

