سرینگر: بھارتی ریاست جموں و کشمیر میں عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی برسی پر وادی کے دیگرعلاقوں کی طرح ضلع کپواڑہ میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیےگئے تھے اور گذشتہ شام سے ہی ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں ہیں۔
حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث ضلع کے ہندواڑہ اور لنگیٹ میں بھی بندشیں نافذ رہیں۔
ضلع میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سےمیڈیا سے وابستہ افراد کو اپنے اداروں کو معلومات فراہم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع نہیں ہے۔

