گرمیوں میں شدت : قاضی گنڈ 33جبکہ سرینگر میں 31.5ڈگری کے سیلشس کے ساتھ گرم ترین دن

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ کے چلتے سوموار کو قاضی گنڈ میں رواںموسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس دوران قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 33ڈگری رہا جبکہ سرینگر میں 31.5ڈگری سیلشس درج کیا گیا۔

کھلی دھوپ کے بیچ دن بھر نمی رہنے کے نتیجے میں لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی ۔اس دوران اہلیان وادی کو آج سے گرمی کی لہر سے راحت ملنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔

Share This Article