دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے معاملہ میں دو سال کی سزا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پٹیالہ ،: مشہور گلوکار دلیر مہندی کو یہاں کی عدالت نے انسانی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال جیل کی سزا دی ہے ۔ یہ معاملہ 2003 کا ہے ۔

مہندی پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو اپنی گلوکاری ٹیم کے رکن کے طور پر بیرون ملک بھیج کر خطیر رقم کماتے ہیں۔عدالت کے ذریعہ سزا سنائے جانے کے بعد دلیر کو حراست میں لے لیا گیا۔

1988۔99 کے دوران دلیر انسانی اسمگلنگ کر کے اپنے گلوکاری ٹیم کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے سین فرانسسکو اور نیوجرسی لے گئے تھے ۔پنجاب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مہندی کے خلاف غیر قانونی طریقہ سے انسانی اسمگلنگ کرنے کی کم از کم 31 شکایتیں تھیں۔یواین آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے