جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز کی فائرنگ سے طالب علم کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز کی فائرنگ سے طالب علم کی موت

سری نگر: جموں کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسیز کی جانب سے کی گئی مبینہ گولہ باری میں زخمی گیارہویں کلاس کے طالب علم کی منگل کے روز سری نگر کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 25جون کو بارہمولہ میں سوپور کے ندیہال میں احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے سلامتی دستہ کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں عبید منظور لون سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا جسے اسے ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) میں داخل کرادیا گیا تھا جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ وادی میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف طلباء کے احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نےپہلے ہی اس سے متعلق معاملہ درج کرلیا ہے۔

Share This Article