سری نگر پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے سی سی ٹی کیمرے نصب کرنے کی تاکید کی ہے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 14 جون

سری نگر پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لئے اپنے گھروں اور دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تاکید کی ہے۔

سری نگر پولیس نے بدھ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘شہر میں گھروں اور دکانوں میں چوری کے واقعات ہو رہے ہیں اور ان گھروں یا دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہوتے ہیں’۔

پولیس کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ان چوری کے واقعات میں سے کچھ کیسز کو حل کرکے مال مسروقہ بر آمد کیا گیا۔پولیس ٹویٹ میں لوگوں، جو استطاعت رکھتے ہیں، کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں یا دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں کیونکہ یہ کیسز کو حل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔یو این آئی

Share This Article