پہلگام حملہ : وزیر داخلہ امیت شاہ ہنگامی دورے پر سرینگر پہنچ گئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /22اپریل /

وزیر داخلہ امیت شاہ ہنگامی بنیادوں پر سرینگر پہنچ گئے ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا ” پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور کہا کہ وہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے سے غمزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا ” میرے خیالات ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے اس گھناو¿نے فعل میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا، اور ہم مجرموں کے خلاف سخت ترین نتائج بھگتیں گے“۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں پی ایم مودی کو بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا ” وزیراعظم مودی کو واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی اور متعلقہ حکام کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔ تمام ایجنسیوں کے ساتھ فوری سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے جلد ہی سرینگر پہنچوں گا“۔منگل کی شام دیر گئے امیت شاہ سرینگر پہنچ گئے اور انہوں نے سیدھے راج بھون کا رخ کر لیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ بدھ وار کی صبح پہلگام کا دورہ کریں گے اور وہاں حالات کا جائزہ لیں گے ۔

Share This Article