جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پر ضرور بحال ہوگا: ست شرما

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 21 جولائی

بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر ست شرما کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘مناسب’ وقت پر جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ سب کو اس مسئلہ پر وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی عوامی یقین دہانی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
موصوف ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کانگریس نے جموں و کشمیر میں ہمیشہ ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی ہے کہ جموں و کشمیر پیچھے رہ جائے’۔ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم کا وعدہ ہے ان کی بات پتھر پر لکیر ہے لہذا مناسب وقت آنے پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا’۔
مسٹر شرما نے کہا کہ اس وقت ملک اور ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ضرور بحال ہوجائے گا اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘جو لوگ پارلیمنٹ میں چن کر جاتے ہیں سوال کرنا اور اپنی بات رکھنا ان کا حق ہے، جو کچھ انہیں پوچھنا ہوگا وہ وہاں پوچھ سکتے ہیں’۔

Share This Article