کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین مقام

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) Lakes and streams are still frozen as cold wave conditions continue to sweep Kashmir valleydisrupt normal life on Sunday. UNI SRN PHOTO 2

سری نگر، 2 دسمبر

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہونے کے باعث سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں پیر کی شام سے منگل کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک کمزور مغربی ہوا وادی میں داخل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر کی شام سے منگل کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 7 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر کو بھی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے تاہم بعد میں 12 دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہ سکتا ہے۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ریکار ڈہو رہا ہے جس سے سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈژ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Share This Article