سنندا معاملہ : سوامی کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی،:: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سنندا پشکر معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر آج دہلی پولیس سے جواب طلب کیا۔
مسٹر سوامی نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنند ا پشکر موت معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کی درخواست کی ہے۔
عدالت عظمی نے مسٹر سوامی دلیل سننے کے بعد دہلی پولیس نوٹس جاری کرکے جواب داخل کرنے کے لئے کہا۔
بی جے پی لیڈر دہلی ہائی کورٹ کے سنندا معاملہ : سوامی کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹسحکم کے خلاف گزشتہ مہینہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ ہائی کورٹ نے عدالت کی نگرانی میں سنندا پشکر موت کی ایس آئی ٹی سے تفتیش کرانے کی ان کی درخواست خارج کردی تھی۔

جج ارون کمار مشرا اورجج امیتاو رائے پر مشتمل بنچ نے مسٹر سوامی سے کہاکہ آئندہ تاریخ کو عرضی گزار اپنی عرضی قبول کرنے کے سوال پر اسے مطمئن کریں گے۔
عدالت نے بی جے پی لیڈر سے اگلی تاریخ کو یہ بھی بتانے کے لئے کہا ہے کہ کیا مسٹر سوامی اس معاملہ میں عرضی دائر کرنے کے اہل ہیں۔
اب اس معاملہ کی سماعت تین ہفتہ بعد ہوگی۔ راجدھانی کے لیلا ہوٹل میں سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1230

Read more at http://www.uniurdu.com/sc-sunanda-pushkar/national/news/1147789.html#t8TeRwQcKrHvIlh3.99

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے