سی سی ٹی وی کی جانچ کے لئے پولیس کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی::(یو این آئی) دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملہ میں سی سی ٹی وی کی جانچ کے لئے آج دہلی پولیس کی ٹیم نے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرپہنچ کر جانچ شروع کردی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ

سی سی ٹی وی کی جانچ کے لئے پولیس کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی

دہلی پولیس کی ٹیم وزیراعلی کی رہائش گاہ میں لگے سی سی ٹی وی کی جانچ کرے گی اور وہاں کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلی کی رہائش گاہ پر مسٹرپرکاش کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کے معاملہ میں کل عام آدمی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی امانت اللہ خان اور پرکاش جروال کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ مسٹر پرکاش نے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے خلاف درج اپنی شکایت میں کہاکہ وہ وزیراعلی کی رہائش گاہ پر سوفے پر بیٹھے تھے اسی دوران اراکین اسمبلی نے اچانک گھونسے سے ان کے سر پر وار شروع کردیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ایک منصوبہ بند سازش تھی ۔ سول لائنس پولیس نے چیف سکریٹری کی شکایت کے بعد مجرمانہ سازش اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

یو این آئی ۔ م ع۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے