آنگن واڑی ورکروں کی مشاہرے میں اضافے کے حق میں مہم جاری

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:آنگن واڑی ورکروں نے مشاہرے میں اضافے کے حق میں جاری مہم کے تحت جمعرات کو ایک مرتبہ پھر سرینگر کی پریس کالونی میںدھرنا دیکر نعرے بازی کی اور احتجاج کے بطور کچھ سرکاری کاغذات نذر آتش کردئے۔ کے ایم این سٹی رپورٹر کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں میں تعینات آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت سرینگر اور جموں میں آئے روز جلسے جلوس، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت جمعرات کو خواتین ورکروں اور ہیلپروں کی ایک بڑی تعداد نے پریس انکلیو کے باہر دھرنا دیا۔ان کا مطالبہ ہے کہ آنگن واڑی ورکروں کی ماہانہ تنخواہ کم سے کم10ہزار اور ہیلپروں کی تنخواہ8ہزار روپے کی جائے۔یہ احتجاج آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس ایسو سی ایشن کے بینر تلے کیا جارہا ہے ۔اس موقعے پر آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں زوردار نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے ریذیڈنسی روڑ پر کچھ دیر کےلئے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل ڈالا اور اپنا احتجاج درج کرنے کےلئے کچھ سرکاری دستاویزات کو آگ لگادی ۔کے ایم ا ین نمائندے کے مطابق اس موقعے پرآنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس ایسو سی ایشن کی صدر تسلیمہ سبحان نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران احتجاج جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر ان کی مانگیں پوری نہیں کی گئیں تو وہ ا پنے احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہونگی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا”اگر دیگر ریاستوں میں بغیر کسی احتجاج کے آنگن واڑی ورکروں کی تنخواہ5ہزار روپے ماہانہ کی جاسکتی ہے تو حکومت جموں کشمیر ایسا کیوں نہیں کرسکتی، ہمیں صرف 600روپے کا ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے جو ناکافی ہے“۔انہوں نے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کےلئے ریٹائرمنٹ کی مراعات واگزار کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا اور کہا”ہمیں مراعات کیوں نہیں دی جاتی؟ہم میں سے بہت ساری بیوائیں ہیں، ہم ریٹائرمنٹ کے بعد کہاں جائیں گے“؟

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے